دھماکہ خود کش تھا،جائے حادثہ کو کلیئر کردیا گیا ہے، عمران نذیر

n10

لاہور(قدرت روزنامہ13فروری2017)وزیر صحت پنجاب عمران نذیر نے کہا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا،جائے حادثہ کو کلیئر کردیا گیا ہے،،50زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ہے. وزیر صحت پنجاب عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے جائے حادثہ کو کلیئر کردیا گیا ہے،50زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے،شہری امن سے رہیں ،وزیر اعلیٰ خود اس کو مانیٹر کررہے ہیں،شہید ہونیوالے پولیس افسروں کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں.

 انہوں نے کہا ہے کہ گنگا رام میں زیادہ زخمی ہیں ان کو بقیہ ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے،یہ حملہ خودکش تھا،میں اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،یہ حملہ ہماری زندگیوں کو روکنے کیلئے ہے پی ایس ایل تو دور کی بات ہے،ہمیں پولیس افسران کی قربانیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top