لاہور مال روڈ دھماکہ، پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

n6

لاہور(قدرت روزنامہ13فروری2017) لاہور مال روڈ دھماکے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے. تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے دل اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور کو ایک مرتبہ پھر سے نشانہ بنا دیا گیا ہے.
دہشت گردوں نے لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر جاری احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا جس کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک 7 افراد شہید ہو چکے ہیں.شہید ہونے والوں میں پولیس کے اعلی افسران بھی شامل ہیں. اس دہشت گرد حملے کے باعث لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی انعقاد کی تیاریوں کو زبردست دھچکا پہنچا ہے. پی سی بی کی جانب سے لاہور میں  پی ایس ایل کا فائنل کروانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی تھیں اور غیر ملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد کو بھی پاکستان آنے کیلئے راضی بھی کر لیا گیا تھا.
تاہم اب اس تازہ ترین دہشت گرد حملے کے باعث لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد اب خطرے میں پڑ گیا ہے . اس دہشت گرد حملے کے حوالے سے کچھ روز قبل حساس اداروں کی جانب سے الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا. جاری کئے گئے الرٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان نے لاہور کو نشانہ بنانے کیلئے افغانستان سے خودکش حملہ آوروں کو پاکستان میں داخل کر دیا ہے. دہشت گرد خاص کر لاہور میں پی ایس ایل کے انعقاد کو رکوانے کیلئے سرگرم تھے. اس الرٹ کے آنے کے بعد لاہور میں سیکورٹی ریڈ الرٹ پر تھی اور بڑے پیمانے پر شہر بھر میں سرچ آپریشن بھی کئے گئے.
Foreign players have refused to play Pakistan Super League (PSL) final at Gaddafi Stadium after Lahore’s blast, confirmed Pakistan Super League (PSL) Chairman Najam Sethi. Sethi has said that PSL management is still trying to convince overseas players to play the final in Lahore, however, if they do not agree then final will be played in Lahore by national cricketers only. PSL chairman expressed that it is a very big incident, but the enemy cannot jolt our purposes as we will keep on fighting against the terrorism. However, some officials said that PSL administration cannot risk conducting the final match without overseas players, so chances are there that the PSL final will also be held in Dubai.   It is pertinent here to mention that PSL management had first said that final will be held in Lahore depending on security conditions, but later, Pakistan Cricket Board (PCB) had officially verified that it will be played at Gaddafi Stadium.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top