لاہور مال روڈ دھماکہ، جاری احتجاجی مظاہرے کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے فوری بعد دھماکہ ہوا: ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ13فروری2017)لاہور مال روڈ دھماکہ وہاں جاری جاری احتجاجی مظاہرے کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے فوری بعد ہوا. تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کی عمارت کے قریب  ڈرگ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا.

احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی تھی . اس تمام صورتحال میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کیپٹن ریٹائرڈ مبین اور دیگر اعلیٰ افسران مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچے تھے . پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات جیسے ہی کامیاب ہوئے اس کے فوری بعد دھماکہ ہو گیا. اناللہ وانا الیہ راجعون..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top