لاہور میں شفیق آباد میں فائرنگ ، دلہا کی حالت تشویشناک ، دلہن سمیت 2 افراد گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ13فروری2017)لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں دلہا پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دلہا شدید زخمی ہو گیا. تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات شادی کی تقریب میں دلہا پر فائرنگ ہوئی .

جس پردلہا شدید زخمی ہو گیا . دلہے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال ذرائع کے مطابق دلہے کی حالت تشویشناک ہے. دلہے کے والد خالد پرویز نے الزام عائد کیا کہ میرے بیٹے پر فائرنگ زارا بی بی نے کروائی ہے. پولیس نے دلہے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دلہن زارا بی بی سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ زارا بی بی سے تفتیش کی جارہی حی. ذرائع نے بتایا کہ پولیس حکام دلہن زارا بی بی کا موبائل ڈیٹا بھی چیک کررہی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top