ملتان ،نجی ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگاکر جاپانی شہری نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی

ملتان(آئی این پی)ملتان میں اولڈبہاولپور روڈ پرواقع نجی ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگاکرایک جاپانی شہری نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی.پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع جاپانی سفارت خانے کو دے دی گئی .

جاپانی شہری کی شناخت اوکا مکارا سومی کے نام سے کی گئی، جو ڈیرہ غازی خان میں ایک سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ پر کام کی غرض سے مذکورہ ہوٹل میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دوماہ سے رہائش پذیر تھا .سی پی او ملتان احسن یونس کے مطابق جاپانی شہری نے ہوٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے.ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے بھی مطابق جاپانی شہری رات 3بجے ہوٹل کی چھت پرجاتا ہوا دیکھا گیا ہے جبکہ اس کے کمرے سے جاپانی زبان میں لکھا خط بھی ملا ہے ،خط کے مطابق خودکشی کی وجہ خاندانی مسائل تھی.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کینٹ موقع پر پہنچی.پولیس نے جاپانی شہری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال کے سردخانے منتقل کردی ہے.سی پی او ملتان احسن یونس کا کہنا ہے کہ واقعے کی کارروائی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت کی جائیگی.جائے وقوع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جاچکے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.ہلاک جاپانی شہری کے کمرے سے ملنے والے خط میں خودکشی کالکھا ہے.جاپانی شہری نے خط میں لکھاوہ ذہنی طور پر پریشان ہے اورخودکشی کررہا ہے.واقعے کی اطلاع جاپانی سفارت خانے کو دیدی گئی ہے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top