ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس اورمقتولہ کے بھائی کی درخواست ضمانت پرسماعت19 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا

47

ملتان(قدرت روزنامہ12-جنوری-2017) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس اورمقتولہ کے بھائی کی درخواست ضمانت پرسماعت19 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے. فاضل عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی گزشتہ روز سماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا نیز ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا.

اس موقع پر ملزموں کی جانب سے نیاوکالت نامہ بھی جمع کرایا گیا جبکہ عدالت کی جانب سے مقدمہ میں مزید شہادت کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی. اس طرح مقتولہ کے بھائی اسلم شاہین کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پرپولیس کارروائی مکمل کرنے کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے. گزشتہ روز سماعت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم وسیم نے کہاکہ اس نے اپنی بہن کو قتل نہیں کیاہے اورغلط طورپر اس کو اس مقدمہ میں ملوث کیاگیاہے جبکہ اس معاملہ کاکرتادھرتا مفتی عبدالقوی ہے جس کو شامل تفتیش کرکے سارے حقائق سامنے لائے جا سکتے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top