لاہورہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے جھنگ پولیس کو لو میرج کرنے والی شہری نجم عباس کی بیوی کو بازیاب کروانے کاحکم دے دیا

لاہور(قدرت روزنامہ12-جنوری-2017) لاہورہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے جھنگ پولیس کو لو میرج کرنے والی شہری نجم عباس کی بیوی کو بازیاب کروانے کاحکم دے دیا ہے .فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کی.

عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار نجم عباس کی جانب سے بتایاگیاکہ اس نے نسیم بی بی سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی لیکن سسرالیوں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز فون کالز آرہی تھی اور دو روز قبل میری بیوی کو مسلحہ افراد گھر سے اٹھا کر لے گئے حالانکہ میری بیوی میرے ساتھ رہنا چاہتی ہے ،اسے بازیاب کروایاجائے ،عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی نسیم بی بی کو آج 12جنوری تک بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top