قرآن کو دلیل بنانے سے آپس کے جھگڑوں کو ختم کیا جا سکتا ہے‘ احسن اقبال

میرپور (قدرت روزنامہ12فروری2017) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قرآن کو دلیل بنانے سے آپس کے جھگڑوں کو ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ قرآن فہمی سے ہم اپنی زندگیوں میں امن اور خوشحالی لا سکتے ہیں،اقتصادی کاریڈور اور نالج کاریڈور کی طرح یہ چینل بھی ملک بھر میں خنجراب سے گوادر تک قرآنی کاریڈور ثابت ہوگا . وہ جمعرات کو یہاں ریڈیو پاکستان میرپور کے صوت القرآن نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے .

احسن اقبال نے کہا کہ مسلمانوں میں قرآن فہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب سے ہم نے قرآن کے پیغام سے روگردانی کی مسلمان معاشرے جمود کا شکار ہو گئے انہوں نے کہا قرآن مشاہدے، تفکر اور تدبر کی دعوت دیتا ہے. انہوں نے کہا کہ جب سے مسلمانوں نے قرآن سے جڑی علم کی روایات سے روگردانی کی اس وقت سے مسلمان معاشروں میں تخلیق اور تحقیق کے کلچر نے دم توڑ دیا. احسن اقبال نے کہا کہ قرآن مجید ایک علمی معجزہ تھا اور اس کا انتخاب اس لئے کیا گیا کہ انسانیت کا اگلا دور علم سے عبارت تھا مگر افسوس ہے کہ علم و دانش کی کتاب رکھنے والی امت آج دنیا میں بہت پیچھے رہ گئی ہے جس کی ایک ہی وجہ ہے کہ اس نے قرآن سے ہدایت حاصل کرنا بند کر دی. جس طرح کسی بھی مشین یا ایجاد کو استعمال کرنے کے لئے رہنمائی کا کتابچہ فراہم کیا جاتا ہے، عین اسی طرح قرآن انسان کو زندگی گزارنے کا طریقہ سکھاتا اور رہنما اصول و ہدایات پیش کرتا ہے. صوت القرآن چینل کا مقصد انہی رہنما اصولوں کو سیکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے. اقتصادی کاریڈور اور نالج کاریڈور کی طرح یہ چینل بھی ملک بھر میں خنجراب سے گوادر تک قرآنی کاریڈور ثابت ہوگا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top