چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا اتھارٹی بورڈ کی صدارت سے روک دیا،حکومت اور نادرا سے تفصیلی جواب طلب

31

اداروں کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، سید منصور علی شاہ کے ریمارکس لاہور(آن لائن ) لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے گزشتہ روز درخواست گزار اویس الرحمن ایڈووکیٹ کی جانب سے نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاسوں کی صدارت کے حوالے سے دی جانے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نادرا اتھارٹی بورڈ کی صدارت سے روک دیا.چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اداروں کو آزادی سے چلنے دیا جائے ،اداروں کی آزادی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے .

ڈپٹی چیئرمین مظفر علی خان، بورڈ کے ممبر طارق محمود، طارق اکبر کو بھی کام کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مزید2ہفتوں کے لئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی. اس کے ساتھ ہی وفاقی حکومت اور نادرا سے تفصیلی جواب طلب کیا ہے. درخواست گزار اویس الرحمان ایڈووکیٹ کے اسسٹنٹ احمد نے بتایا ہے کہ نادرا آرڈیننس کے مطابق ایک انتہائی ایماندار قابل شخصیت کو بطور چیئرمین تعینات کیا جائے جبکہ بورڈ کے ممبران کے طور پر 5قابل افراد کی تعیناتی کی جائے مگر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل اور حکومت کی منشاء کے مطابق اپنے من پسند افراد کو غیر قانونی طور پر بورڈ کا ممبر تعینات کیا ہے. انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری انٹیئرر کوبھی بورڈ کا ممبر بنایا جو سرکاری ملازم ہونے کے حوالے سے اس عہدے پر تعینات رہنے کے قابل نہیں ہیں. انہوں نے بتایا کہ نادرا اتھارٹی بورڈ کی صدارت کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے. چیف جسٹس نے دوسرے وکیل کو سنئے بغیر حکم امتناعی جاری کردیا ہے.اور نہ صرف چوہدری نثار علی خان کو نادرا اتھارٹی بورڈ کی صدارت سے روک دیا گیا ہے بلکہ وفاقی حکومت اورنادرا سے بھی تفصیلی جواب طلب کیا ہے. چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اداروں کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے . چیف جسٹس نے سرکاری وکلاء کوبھی کہا ہے کہ وہ حکومت کو بتادیں کہ غیر قانونی طریقے سے ادارے نہیں چلائے جاسکتے. سرکاری اداروں کو آزادی سے چلنے دیں..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top