دوشیزہ کو سرعام ہاتھ پکڑ کر موبائل نمبر طلب کرنے والا نوجوان گرفتاری کے بعد رہا

44

حافظ آباد(قدرت روزنامہ11فروری2017)خاتون کا چوک میں سرعام بازوپکڑ کر موبائل نمبر طلب کرنے والے کو عوام نے پولیس کے حوالے کردیا. پولیس نے کمال دکھاتے ہوئے بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے اس کو مدعی بنا کر خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم بنادیا.

پاکستان میں کوئی محمد بن قاسم نہیں جو ان بے سہارہ خواتین کی مدد کرے. متاثرہ خواتین کی میڈیا کے سامنے دہائی.

 عذرا بیگم نے بتایا کہ اس کی چھوٹی بہن سلائی کڑھائی کا کام سیکھنے مسجد بلال والی گلی میں جاتی ہے تو کئی روز سے چند بااثر لڑکے اس کا پیچھا کرتے تھے اور اس سے موبائل نمبر مانگتے مگر اس کی بہن اپنی عزت بچاتے ہوئے خاموشی سے چلی جاتی جب ان افراد نے ات مچادی تو اس نے مجھ کو بتایا تو میں سلائی کڑھائی کے کام سیکھنے والے مقام پر چھوڑنے کیلئے ساتھ چلی گئی تو راستہ میں ان بااثر افراد نے حسب معمول اس کی چھوٹی بہن کو روک لیا جب میں نے ان کو منع کیا تو انہوں نے زبردستی سڑک پر ہی اس کا ہاتھ پکڑلیا اور اس کے ساتھی ملزم نے پسٹل نکال لیا جس پر میں نے جب ان سے اپنی بہن کا ہاتھ چھڑایا تو ملزمان نے تشدد شروع کردیا جس پر آس پاس سے گزرتے افراد نے ان کو پکڑلیا، ایک ملزم چھڑاکر بھاگ گیا جبکہ دوسرے ملزم کو پکڑلیا اور ریسکیو 15 پر کال کی جس پر پولیس نے موقع پر آکر ملزم کو پکڑلیا اور اس سے تحریری درخواست لکھوائی اور ہم گھر آگئیں مگر اگلے روز ہمیں معلوم ہوا کہ پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کو چھوڑدیا اور اس کو مدعی بنا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے.
 عذرا بی بی نے بتایا کہ وہ بیوہ خاتون اور 3 بچوں کی ماں ہے کہ سرعام ایک عورت کی بے حرمتی اور اس کو بے آبرو کرنے کی کوشش کی جائے اور پولیس ایسے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان کی حمایتی بن جائے تو یہ انصاف کیلئے کہاں جائیں کیا پاکستان میں اب کوئی محمد بن قاسم نہیں جو ان مظلوم خواتین کو انصاف دلواسکے. عذرا نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کی ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top