خطرہ سرحدوں کے ساتھ اندر چھپے دشمن سے بھی ہے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

ch

کھاریاں(قدرت روزنامہ10فروری2017)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ خطرہ سرحدوں کے ساتھ اندر چھپے دشمن سے بھی ہے. دشمن سامنے نہیں آسکتا، وہ چھپ کروار کرتا ہے، فوج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لیے مثال ہے. وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے نیشنل کاؤنٹرٹیررازم ٹریننگ سینٹر پبی کھاریاں کے دورے کے دوران کورس مکمل کرنیوالے اہلکاروں کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر چوہدری نثار نے ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں کی عملی مشق کا معائنہ کیا.

وزیر داخلہ کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹریننگ سینٹر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.وفاقی وزیرداخلہ نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں محض ہتھیاروں سے ہی نہیں لڑی جاتیں، جنگوں کیلئے جذبہ ایمانی درکار ہوتا ہے، ہماری افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں جذبہ ایمانی ہے.چوہدری نثار نے کہا کہ خطرہ سرحدوں کے ساتھ اندر چھپے دشمن سے بھی ہے، دشمن سامنے نہیں آسکتا وہ چھپ کر وار کرتا ہے، دشمن کی کوئی اقدار نہیں کوئی اصول نہیں، وہ اسلام کو بدنام کرتا ہے.انکا مزید کہنا تھا کہ ڈر پوک دشمن پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top