لاہور ہائی کورٹ گلوکار بلال سعید چوری کے مقدمات میں عبوری ضمانت کل تک منظور کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ10جنوری-2017)لاہور ہائی کورٹ گلوکار بلال سعید چوری کے مقدمات میں عبوری ضمانت کل تک منظور کر لی جسٹس عبدالسمیع خان نے گلورکار بلال سعید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار بلال سعید نے بتایاکہ مخالفین نے پولیس سے بساز باز کر کے چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا ہے حالانکہ اس واقع سے کوئی تعلق نہیں لہذا ضمانت منظور کی جائے دوران سماعت بلال سعید کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے بلال سعید کی کل تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ہر صورت وکیل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top