ڈیرہ غازی خان میں جعلی عامل کے بہیمانہ تشدد سے خاتون جاں بحق

n9

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ10فروری2017) ڈیرہ غازی خان میں جعلی عامل کے بہیمانہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ملزمان سریا کو درخت سے الٹا لٹکا کر ڈنڈوں سے مارتے رہے اور اس کے روکنے پر بھی باز نہیں آئے .

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی خان کے نواحی علاقے سجاد آباد میں امان اللہ نامی عامل اور اس کے شاگرد عبدالحمید کے تشدد سے مرنے والی خاتون کے شوہر نذیر حسین نے پورا واقعہ بیان کر دیا جس کا کہنا ہے کہ اس نے بیوی کو تکلیف سے کراہتے ہوئے دیکھ کر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی مگر انہوں نے ایک نہ سنی.

نذر حسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کو ساجد آبا د میں امان اللہ نامی عامل کے پاس دم کرانے کیلئے لیکر گیاتو ڈھونگی عامل اور اس کے شاگرد عبدالحمید نے خاتون کو دیکھ کر بتایا کہ اس پر ایک جن کا سایہ ہے جس کو نکالنے کیلئے عمل کرنا ہو گا .

 مقتولہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ عامل اور اس کے شاگرد نے سریا کو ایک کمرے میں بند کر کے ہاتھ اورپاﺅں جلا دیے جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئی . نذرحسین نے بتایا کہ ملزمان نے سریا کو ایک درخت کے ساتھ الٹاباندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کیا اور دھواں دیا جبکہ حالت غیر ہونے پر دونوں موقع سے فرار ہو گئے . سریا کو قریبی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تاہم پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top