ایبٹ آباد ، لڑکیوں کے جعلی نکاح نامے بناکربلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

pic12

ایبٹ آباد(قدرت روزنامہ10فروری2017) نواں شہرکارہائشی کشف بلڈرزکامالک لڑکیوں کی عزتوں کا لٹیرانکلا. لڑکیوں کے جعلی نکاح نامے بناکربلیک میل کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا.

اس ضمن میں پولیس اورمقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ نیامحلہ نواں شہر کا رہائشی کاشف ولد حاجی حضرت دین سلک پلازہ میں کشف بلڈرز کے نام سے کاروبار کرتاہے.پولیس ذرائع کے مطابق کاشف Olx.comپر بھی لڑکیوں کی ملازمتوں کے اشتہار جاری کرتاتھا. جبکہ اخبار میں بھی ملازمتوں کے اشتہارشائع ہوتے رہتے تھے. ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے مصدقہ ذرائع نے بتایاکہ کاشف ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بھی آتاتھا. اوراسٹیبلشمنٹ برانچ کے ایک آدمی کی ملی بھگت سے لڑکیوں کی جانب سے کمپیوٹرآپریٹرکیلئے دی جانیوالی درخواستیں اور سی وی بھی فوٹوکاپیاں کروا کرلے جاتاتھا.اور پھر ان لڑکیوں کو کال کرکے پرکشش تنخواہ پر ملازمت دینے کی پیشکش کرتاتھا. جس کی وجہ سے بیروزگار لڑکیاں ا س کے دفتر میں ملازمت اختیار کرلیتی تھیں.کاشف بیروزگارنوجوان لڑکیوں کو ملازمت پررکھتاہے. جہاں وہ ملازمت پررکھنے کے ایگریمنٹ اسٹامپ پیپرپر کرواتاہے. ملازمت دینے کے نام پر لڑکیوں سے سادہ اسٹامپ پیپرپردستخط کرواکر بعد میں جعلی نکاح نامہ اوراسٹام پیپرپر جعلی شادی کی بیان حلفی بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتاچلا آرہاتھا.مقامی ذرائع کے مطابق کاشف لڑکیوں کو ان کے جعلی نکاح نامے اوراسٹام پیپردکھا کر ان کو بلیک میل کرتاتھا کہ ان کی شادی ہوگئی ہے. جولڑکی اس کی بات نہیں مانتی تھی. اس کو یہ دھمکی دیتا کہ وہ نکاح نامہ اور اسٹام پیپرلیکر اس کے گھرجائے گا اور گھر والوں سے بات کریگا. اس دھمکی کی وجہ سے لڑکیاں اس کی بات ماننے پر تیار ہوجاتی تھیں. ذرائع کے مطابق نکاح نامہ اور اسٹامپ پیپر ضائع کرنے کیلئے کاشف لڑکیوں کو ایک رات گزارنے پر مجبور کرتا تھا. پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کی رہائشی ایک مقامی لڑکی کو بھی کاشف جعلی نکاح نامہ اور اسٹامپ پیپر بنا کر اس کو بلیک میل کر رہا تھا. مذکورہ لڑکی نے ڈی ایس پی کینٹ قمر حیات کو درخواست دی. ڈی ایس پی کینٹ قمر حیات نے ابتدائی انواکرئری کے بعد ملزم کاشف کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے. ملزم کاشف کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی اس کے بھائی اور دیگر رشتہ دار تھانے میں پہنچ گئے ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top