فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لڑکیوں کو حراساں کیے جانے کا رواج پایاجاتاہے

n8

لاہور(قدرت روزنامہ09فروری2017)فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لڑکیوں کو حراساں کیے جانے کا رواج پایاجاتاہے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے سائبر کرائم کا سخت ترین قانون بھی متعارف کروایا گیاہے لیکن اس کے مکمل عملدرآمد پر وقت درکار ہے .تاہم ایک لڑکے نے نوجوان لڑکی کو ممکنہ طور پر انسٹاگرام پر انتہائی فحش تصویر کے ساتھ غیر اخلاقی پیغام بھیجا جس پر لڑکی نے اسے ایسا مزہ چکھا دیا کہ وہ زندگی میں کبھی یہ غلطی دوبارہ نہیں کرے گا.

 تفصیلات کے مطابق عاصم پراچا نامی شخص نے ممکنہ طور پر انسٹاگرام پر سونیکا نامی لڑکی کو انتہائی قابل اعتراض پیغام بھیجا جبکہ ساتھ میں غیر اخلاقی تصاویر بھی بھیجیں ،لڑکی نے اس لڑکے جو اب دینے کی بجائے اسے سبق سکھانے کافیصلہ کیا اور اس کے پیغام کا سکرین شاٹ لے کر اس کے تمام دوستوں کو میسج بھیجے جس میں اس نے ا س کے تمام دوستوں کو خبردار رہنے کیلئے کہا ،لڑکی نے پھر ان میسجز کی تصاویر ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر جاری کیں .ممکنہ طور پر لڑکے کے تمام دوستوں نے جب یہ پیغام دیکھا ہو گاتو بھی اپنے دوست کی اس حرکت پر شرم سے پانی پانی ہو گئے ہوں گے . سونیانکا نامی لڑکی صارف نے عاصم پراچا کی سوشل میڈیا پر ایک دوست لڑکی کو جب یہ پیغام بھیجا تو اس نے آگے سے جواب دیا کہ ’میں اس حوالے سے معذرت خواہ ہوں جبکہ یہ لڑکا عاصم پراچا شادی شدہ ہے اور ایک بچے کا باپ بھی ہے ‘.لڑکے نے لڑکی کی جانب سے اس طرح کا جواب ملنے کی ہرگز امید نہیں کی تھی تاہم اب وہ کسی بھی لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کرنے سے قبل ایک ہزار بار سوچے گا .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top