کوہاٹ میں اعلی تعلیم یافتہ خاتون کواپنے کزن نے ہی قتل کردیا،وجہ اتنی افسوسناک کہ پاکستانی لرزاٹھے

killed-

کوہاٹ (قدرت روزنامہ09فروری2017) کوہاٹ میں نوجوان خاتون کو مبینہ طور پر ‘غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ جاوید اقبال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حنا شاہ نواز نامی خاتون کو ان کے کزن نے کوہاٹ کے علاقے استارزئی میں 4 گولیاں مار کر قتل کیا.

ڈی پی او کے مطابق حنا اسلام آباد میں این جی او سے منسلک تھیں اور ماہانہ 80 ہزار روپے کما رہی تھیں اور اپنی والدہ اور بھابی کی کفالت ان کے ذمہ تھی کیونکہ ان کے والد اور بھائی کا انتقال ہوچکا تھا. حنا کو مبینہ طور پر ان کے کزن نے قتل کیا جس کی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں. انھوں نے بتایا کہ وہ بذات خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں. خاندانی ذرائع کے مطابق حنا کا کزن محبوب ان کی ملازمت کے خلاف تھا اور انھیں متعدد مرتبہ اس سے منع کرچکا تھا، تاہم انھوں نے اپنی ملازمت جاری رکھی، جس کے باعث محبوب نے مبینہ طور پر انھیں قتل کردیا. ذرائع کے مطابق واقعہ جمعہ 3 فروری کو پیش آیا اور ان کے اہلخانہ اسے چھپانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کروایا گیا. واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرنے والی تصاویر اور معلومات کے مطابق 27 سالہ حنا شاہ نواز نے ایم فل کر رکھا تھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top