سانحہ ماڈل ٹاؤن ، لاہور ہائیکورٹ نے گلو بٹ کو رہا کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ09فروری2017) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار گلو بٹ کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق گلو بٹ کو سزا پوری ہونے پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا.

گلو بٹ کے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر دی گئیں.جس کے بعد گلو بٹ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزا کو کالعدم قرا ر دیا گیا. عدالت کا کہنا ہے کہ گلوبٹ دیگر دفعات کے تحت اپنی سزا پوری کر چکا ہے . یاد رہے کہ گلو بٹ پر سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق مقدمات درج تھے. جن میں توڑ پھوڑ اور خوف و ہراس پھیلانے کے مقدمات بھی درج تھے. ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top