2018ء تک ملک سے اندھیرے ہمیشہ کیلئے دور ہو جائیں گے‘ وزیر اعظم

لاہور(قدرت روزنامہ09فروری2017)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی پروجیکٹس پر کام کی رفتار اور شفافیت قابل تعریف ہے ، 2018ء تک ملک سے اندھیرے ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں گے‘ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے سے مل کر ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہیں‘ عوام کا معیار زندگی بہتر کرنا ہمارا مشن ہے اور اللہ کی مدد سے اس پر عملدرآمد کرر ہے ہیں ترقیاتی پروگرام پر موثر عملدرآمد سے شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے اور اس کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں.وہ بدھ کے روز لاہور گورنر ہائوس لاہور میں وزیراعظم کے پائیدار ترقی پروگرام کے اہداف پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،،ْ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ احسن اقبال ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز،شیخ آفتاب، سینیٹر سعود مجید،وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی، صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان، صوبائی وزیر ملک ندیم کامران، مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، لارڈ میئر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید اور چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید سمیت دیگر نے شرکت کی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top