موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ،ان مینڈ ریلوے لیول کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کی ‘ابتدائی رپورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ09فروری2017) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے فرید ایکسپریس سے بصیر پور اور وساوے والہ کے درمیان موٹرسائیکل رکشہ ٹکرانے سے چار افراد کے جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااورفوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کی . ابتدائی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور مہم جوئی کرتے ہوئے ان مینڈ ریلوے لیول کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کی .

جس کے نتیجے میں چار قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور دو زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال وساوے والہ منتقل کردیا گیا. حادثہ صبح 11 بجکر 10 منٹ پر ہوا جب لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر ٹریک سے گزررہی تھی کہ ایک موٹر سائیک لرکشہ ڈرائیور نے ان مینڈلیوں کراسنگ کو تیزی میں عبور کرنے کی کوشش کی حالانکہ بصیر پور اور وساوے والہ کے درمیان اس ان مینڈلیول کراسنگ پر احتیاطی بورڈ بھی نصب ہیں. ریلوے ترجمان نے کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے ان مینڈلیوں کراسنگ کو عبور کرنے سے پہلے دونوں طرف دیکھیں کہ کہیں ٹرین تو نہیں آرہی تسلی کرنے کے بعد کراسنگ کو عبور کریں تاکہ قیمتی زندگی کو کسی بھی حادثے سے محفوظ بنایا جاسکے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top