موٹر سائیکل چوری روکنے کی حکمت عملی تیار

لاہور(قدرت روزنامہ08فروری2017)موٹر سائیکل چوری روکنے کی حکمت عملی تیار، ایس پی آپریشنزماڈل ٹائون اسماعیل کھاڑک کا پارکنگ اسٹینڈ نہ بنانیوالی مارکیٹوں ، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی ہدایت جبکہ ایس پی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چوروں کی گرفتاری کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی.تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹائون اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ ڈویژن سے موٹرسائیکل چوری روکنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کیا جارہا ہے‘ سب سیزیادہ موٹر سائیکل نان پارکنگ ایریا سے چوری ہوتی ہیں جسے روکنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقے کے تعلیمی اداروں، مارکیٹوں کے باہر پارکنگ اسٹینڈ لازمی بنوانے کی ہدایت کی ہے.

ایسے تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں جو پارکنگ اسٹینڈ نہیں بنوا رہی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر بھی اپنانا ہوں گی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top