پنجاب حکومت کا قرآن پاک کی تعلیم لازمی کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ08فروری2017)پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق قرآن پاک کی تعلیم کو دیگر نصاب کے ساتھ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

فیصلے کے تحت سرکاری اسکولز اور کالجز میں قرآن پاک ارد وترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا. مزید برآں جماعت اول سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی ہوگی . یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ نے بھی تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top