لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) کی ایک طالبہ نے سوشل میڈیا صارفین کو غمگین کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ08فروری2017)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی ایک 21 سالہ طالبہ کی تصویر آج سوشل میڈیا پر دکھ اور افسوس بھرے پیغامات کے ساتھ شئیر کی جا رہی ہے. لمز یونیورسٹی کی 21 سالہ طالبہ ماہ نور بشیر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں.

ماہ نور کو کینسر کے علاج کے لیے نہایت تکیلف دہ معالجے سے گزرنا پڑا. ماہ نور کے ہم جماعت اور دیگر دوست احباب سمیت ماہ نوت کو جاننے والوں نے بھی ماہ نور کی موت پر شدید غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئےسوشل میڈیا سائٹس پر ماہ نور کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات اور ماہ نور کی دلکش شخصیت سے متعلق بھی لکھا. گزشتہ ماہ ماہ نور نے اپنے فیس بک پر ایک اسٹیٹس بھی لکھا جس نے کافی دلوں کو چھو لیا اور لوگ ماہ نور کی صحت یابی کی دعا کرنے لگے. لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا . ماہ نور کی تصاویر سوشل میڈیا سائٹس پر اس کے دوست احباب کی جانب سے کافی شیئر کی جا رہی ہے. ماہ نور کے دوستوں نے سوشل میڈیا صارفین سے ماہ نور کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل ہے . ماہ نور کے اہل خانہ اور قریبی رفقاء کا کہنا ہے کہ ماہ نور ایک بہادر لڑکی تھی جس نے کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top