پاکستان اس ایک لڑکی نے اپنی دوست کو ایسے موقع پر پارٹی دے ڈالی کہ جس نے دیکھا دنگ رہ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ07فروری2017) خوشی کے لمحات میں دوستوں کو پارٹی دینا تو دنیا بھر کا رواج ہے مگر پاکستان میں ایک لڑکی نے اپنی دوست کو ایسے موقع پر پارٹی دے ڈالی کہ جس نے دیکھا دنگ رہ گیا، کہ ایسا اس سے پہلے پاکستان میں کم از کم دیکھنے میں نہیں آیا تھا. ویب سائٹ www.mangobaaz.comکی رپورٹ کے مطابق یہ سرپرائز پارٹی جویریہ ورک نامی لڑکی کی دوست ماہم آصف کی طلاق کے موقع پر منعقد کی گئی.

ماہم کی کچھ ہی دن قبل طلاق ہوئی تھی. اسے جویریہ کا فون آیا جس میں اس نے اسے ایک کیفے ٹیریا میں بلایا. جب ماہم وہاں پہنچی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ میز پر ایک کیک پڑا ہوا تھا جس پر لکھا ”Happy Divorce“ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہم کا کہنا تھا کہ ”جویریہ میری بہت عزیز دوست اور بہن کی طرح ہے. پہلے جب میری نظر کیک پر پڑی تو میں حیران ہوئی لیکن پھر میرے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی اور میرا غم جاتا رہا. کیفے ٹیریا میں موجود تمام لوگ بھی حیران ہو رہے تھے.میری زندگی کے تمام مشکل مرحلوں میں جویریہ نے ایسی ہی حرکتوں سے میرا دکھ بانٹا ہے. وہ میری بااعتماد مشیر بھی ہے.“     n3  
رپورٹ کے مطابق جویریہ کا کہنا تھا کہ ”میں اپنی کئی دوستوں کو طلاق کے صدمے سے دوچار ہوتے دیکھ چکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ ان کا غم اس لیے بھی زیادہ ہوتا ہے کہ طلاق کے بعد ان کو طرح طرح کی باتیں سننی پڑتی ہیں. میں ہمیشہ انہیں ہمت دلاتی آئی ہوں. میں انہیں کہتی ہوں کہ طلاق کوئی ایسی چیز نہیں جس پر شرمندہ ہوا جائے. یہ بہت افسوس ناک ہے کہ ہمارے معاشرے میں لفظ ’طلاق یافتہ‘کے ساتھ تمام تر منفی باتیں جوڑ دی جاتی ہیں. یہ باتیں صرف عورتوں کو ہی سننی پڑتی ہیں. مرد طلاق کے بعد بھی ہر الزام سے بری الذمہ ہوتے ہیں.“رپورٹ کے مطابق جویریہ نے اس کیک کے ساتھ ماہم کی کچھ تصاویر بنا کر فیس بک پر ایک گروپ میں پوسٹ کر دیں جہاں بہت سے مثبت ردعمل کے ساتھ ساتھ کئی لوگوں نے منفی باتیں بھی کہیں. اکثر نے تو ان کے خلاف فتویٰ تک دے ڈالا اور دھمکیاں دینے لگے جس پر انہیں یہ پوسٹ گروپ سے ہٹانی پڑ گئی.واضح رہے کہ ماہم نے کامسیٹس سے ٹیلی کام انجینئرنگ کی ڈگری لے رکھی ہے اور جویریہ سپیشل ایجوکیشن میں ماسٹرڈگری ہولڈر ہے اور اب سائیکالوجی میں ایم ایس سی کر رہی ہے.
n2
n4
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top