لنڈی کوتل:امن لشکرکی گاڑی پر فائرنگ،3رضاکارجاں بحق اور2زخمی ہوگئے

لنڈی کوتل(قدرت روزنامہ07فروری2017) ذخہ خیل میں امن لشکرکی گاڑی پرمسلح عناصرنے فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں 3رضاکارجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے. سکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے ذخہ خیل میں مسلح عناصرکی امن لشکرکی گاڑی پرفائرنگ سے3رضا کار جاں بحق ہو گئے ہیں.

واقعے میں زخمی ہونے والے 2رضا کاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس نے امن لشکر کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے. جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مشتبہ افراد کی چیکنگ شروع کر دی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top