پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کی قبل ازوقت تیاریوں کا فیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ07فروری2017)پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کی قبل ازوقت تیاریوں کا فیصلہ کر لیا، عمران خان نے خصوصی سیل بھی قائم کر دیا. تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے عام انتخابات کی فوری طور پر تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے 22رکنی خصوصی سیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی سیل میں عمران خان سربراہ، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، چودھری سرور، شفقت محمود اور دیگر رہنما شامل ہیں. پہلے مرحلے میں ہر حلقے سے تمام امیدواروں کے نام طلب کئے جائیں گے جبکہ سیل ملک بھر کے تمام حلقوں میں پارٹی کے امیدواروں کے تجزیہ اور سفارشات مرتب کرے گا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top