عمران خان نے اگر لوہے کے چنے چبانے کی کوشش کی تو دانت ٹوٹ جائیں گے،خواجہ سعد رفیق

ہری پور(قدرت روزنامہ06فروری2017)وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عوام کب تک الزامات، گالیاں، جھوٹ اورکردارکشی سنیں گے عمران خان نے اگر لوہے کے چنے چبانے کی کوشش کی تو دانت ٹوٹ جائیں گے.ہری پورمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کے دوران خواجہ سعدرفیق نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی اداکاروں نے اس ملک میں جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے. ان کا کوئی اور دھندہ نہیں ہر وقت جھوٹ بولتے ہیں اورعوام کو گمراہ کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو سیاسی جوکروں نے شاہراہ دستورپرقبریں کھودیں، جنونی رقص کرتے رہے، پی ٹی وی پرقبضہ اور وزیراعظم ہاؤس پرحملہ کیا گیا.انہوں نے مزید کہا کہ اگر فضل الرحمان کی بات مان لیتے تو خیبرپختونخوا میں حکومت ہماری ہوتی، اور صوبے کا نقشہ ہی بدل چکا ہوتا لیکن پی ٹی آئی کو حکومت دی تو انہوں نے صوبے میں کیا کیا، عمران خان کا دعویٰ ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے ہیں، کیا درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہنی ہے جونظرنہیں آتے، خیبربینک لوٹ لیا گیا، ایم ڈی چیختا رہا،اس کی بات سنی ہی نہیں گئی آپ نے یہ پاکستان بدلا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top