ہارون آباد ، 2 گروپوں مین تصادم پیپلز پارٹی رہنما شوکت بسرا زخمی، پی اے جاں‌بحق

ہارون آباد(قدرت روزنامہ06فروری2017) ہارون آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا زخمی جبکہ ان کا پی اے جاں بحق ہو گیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق ہارون آباد میں 2 فریقین کا آپس میں جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی .

فائرنگ میں پیپلز پارٹی کے معروف رہنما شوکت بسرا زخمی ہو گئے جبکہ ان کا پی اے امتیاز جاں بحق ہو گئے. پیپلز پارٹی رہنما شوکت بسرا ساتھیوں سمیت پولیس کیخلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے. تفصیلات کے مطابق فائرنگ مسلم لیگ ضیا کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی.پولیس کے مطابق شوکت بسرا ہارون آباد میں ریلی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہو گئی ، جس نے بڑھ کر پہلے ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ کے تبادلے کی شکل اختیار کر لی، مخالفین کی فائرنگ سے شوک بسرا اور ان کا پی اے امتیاز شدید زخمی ہو گیا.زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال ہارون آباد پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امتیاز دم توڑ گیا جب کہ شوکت بسرا بھی زخمی ہوئے. واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top