پاکستان میں مونگ کی پیداوار بھارت سے دوگنا ہو گئی، زرعی سائنسدانوں نے مزیدبہتر پیداوار کیلئے مونگ کی بھرپور قوت مدافعت والی نئی اقسام کی تیاری شروع کردی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ05فروری2017)پاکستان میں مونگ کی پیداوار بھارت سے دوگنا ہو گئی ہے جبکہ زرعی سائنسدانوں نے مزیدبہترین پیداوار کے حصول کیلئے مونگ کی بھرپور قوت مدافعت رکھنے والی نئی اقسام کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جس کے جلد مفیدنتائج حاصل ہونے کاامکان ہے. ماہرین زراعت نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زراعت بھی متاثر ہورہی ہے جبکہ مختلف فصلات کی اگیتی اور پچھیتی کاشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیںاس لئے موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر فصلات کے علاوہ مونگ کی نئی قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے.

انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال مونگ کی پیداوار 779کلو گرام فی ہیکٹر حاصل کی گئی ہے جو کہ انڈیا کی مونگ کی پیداوار سے دوگنا ہے.انہوںنے بتایاکہ مونگ کی برداشت اور تھریشننگ میں کاشتکاروں کو مسائل کا سامنا ہے کیونکہ برداشت کے دوران بارش ہو جانے سے مونگ کی فصل کا بہت زیادہ نقصان ہوجاتا ہے اور مونگ کی مخلوط کاشت سے ایک بوری یوریا زمین میں داخل ہوی ہے جس سے زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھ جاتی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top