فیکٹری ایریا تھانہ میاں نصیر کے ڈیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ05فروري2017) تھانہ فیکٹری ایریا کے دفتر کو مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نصیر کے ڈیرے میں منتقل کرنے کا فیصلہ . لاہور پولیس ایم پی اے کو ڈیرے کا کرایہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے ادا کرے گی.

لاہور پولیس کی جانب سے ایسے تھانوں کی عمارتوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جہاں پر مناسب انتظامات موجود نہیں تھے. ان تھانوں میں تھانہ فیکٹری ایریا بھی شامل تھا جو فیکٹری کی عمارت میں موجود ہے.

 پولیس افسران کی جانب سے ایسے تھانوں کے لئے کرائے کی عمارتیں ڈھونڈی جارہی تھیں. افسران نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے میاں نصیر کی پرانی رہائش گاہ کو تھانے کے لئے منتخب کرلیا جس کا کرایہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے طے کیا جائے گا. معلوم ہوا ہے کہ تھانے کی مسلم لیگی ایم پی اے کے ڈیرے میں منتقلی پر مقامی افراد کو تحفظات ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top