ماہرین آثار قدیمہ نے نواحی علاقے حشمت مرالی سے کھدائی کے دوران 2200 سال پرانے سکے دریافت کرلیے

n7

خانیوال (قدرت روزنامہ04فروری2017) ماہرین آثار قدیمہ نے نواحی علاقے حشمت مرالی سے کھدائی کے دوران 2200 سال پرانے سکے دریافت کرلیے ہیں جن کا تعلق ہندو بادشاہ اشوکا کے زمانے سے ہے. نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے سے پرانے سکے دریافت ہوئے ہیں جن کے بارے میں ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ سکے 2200 سال پرانے ہیں اور برصغیر کے بلا شرکت غیرے حکمران اشوکا کے زمانے کے ہیں.

 واضح رہے کہ ہندو بادشاہ اشوکا نے پورے بر صغیر پر 32 سال تک حکمرانی کی تھی . وہ 268 قبل مسیح میںبرصغیر کے حکمران بنے اور اپنی موت 232 قبل مسیح تک بلا شرکت غیرے حکمران رہے تھے. ان کی سلطنت کی حدود کوہ ہندو کش افغانستان سے مشرقی بنگال تک پھیلی ہوئی تھی تاہم ان کے تسلط میں بھارتی ریاستیں تامل ناڈو، کرناٹکا اور کیرالہ شامل نہیں تھیں.
n8
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top