تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت وزیر اعظم کے چار سے 5 امیدوار ہیں،مخدوم جاوید ہاشمی

pic03

ملتان (قدرت روزنامہ04فروري2017)سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت وزیر اعظم کے چار سے 5 امیدوار ہیں ،ْ پاناما کیس کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی سیاست پر اثرات مرتب کریگا ،ْپانامہ کا فیصلہ خلاف آنے پر عمران خان ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گے ،ْ دھرنوں کے دور ان جنرل راحیل شریف نے عمران خان کو صرف چار سے پانچ منٹ کیلئے سنا ،ْ طاہرالقادری سے ملاقات 35منٹ تک جاری رہی ،ْعمران خان واپسی پر مایوس تھے ایک انٹرویو میں جاویدہاشمی نے کہاکہ عمران خان دھرنے کے دوران جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات سے خوش نہیں تھے کیونکہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انہیں صرف 4 یا 5 منٹ کیلئے سناجبکہ طاہرالقادری کو35منٹ دیئے، تاہم وہ اس بات سے مطمئن تھے کہ آرمی چیف نے نوازشریف کے حوالے سے ضمانت دی ہے .جاویدہاشمی نے کہاکہ وہ عمران خان کی سیاست کے طریقہ کارسے مایوس تھے کیونکہ وہ خودنہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی مضبوط جماعت بنے ،صرف ون مین شوہے ،کورکمیٹی اورسی ای سی صرف دکھاوے کیلئے ہیں.

عمران خان انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتے ،تاہم اس کے باوجودکچھ رہنماان کے ساتھ ہیں کیونکہ پی ٹی آئی میں شاہ محمود، اسدعمرسمیت وزیراعظم کے عہدے کیلئے چارسے پانچ امیدوارہیں .انہوں نے کہاکہ جب میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی توعمران خان کے ساتھ گاڑی میں تھا ، میں نے یہ بات نوٹ کی کہ عمران خان کہیں سے ایڈوائس لے رہے تھے ،ْمیں نے ان سے کہاکہ پارٹی کی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں لیکن انہوں نے کہاکہ ہاشمی صاحب ، میں ایک پارٹی ہوں لہذااس سوچ کی وجہ سے میں مایوس ہوا ،تاہم میں نے احسن اندازسے پارٹی امورچلانے کیلئے اپنی تمام ترکوششیں کیں لیکن ناکام رہا.جاوید ہاشمی نے کہاکہ دوران دھرناپارٹی کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پرحملہ نہیں کریگی تاہم چندگھنٹوں میں ہی عمران خان نے اپناذہن تبدیل کرلیااورکہاکہ ان کے پاس بڑی تعدادمیں لوگ نہیں ہیں

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top