لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک

لاہور (قدرت روزنامہ04فروري2017)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے.ملزمان کوچند روزقبل سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیاتھا.

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس ملزمان کو دیگرساتھیوں کی نشاندہی کےلیے لے کرجارہی تھی کہ ملزمان کو چھڑوانے کےلیے ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی.

پولیس کی جانب سےجوابی فائرنگ میں ملزمان چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نےچند روز قبل سمن آبادکےرہائشی نوجوان کوتاوان کےلیے اغواکیاتھااور پچیس لاکھ روپے تاوان کی رقم لینے کے باوجود مغوی قتل کردیا تھا.

پولیس حکام کا کہناہےکہ ملزمان سمن آباد تھانے میں زیر حر است تھے،ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں.

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کےدوران 1ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top