جمشید دستی کا حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد ‘اور اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرے کا اعلان

pic07

ملتان (قدرت روزنامہ03فروري2017) عوامی راج پارٹی کے راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف پیرکو قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کردیا.جمشیددستی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں مداخلت ، سات مسلم ممالک پر پابندی اور حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف 6فروری بروز پیر کو قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے اور اگر ان کی قرار داد اسمبلی میں نہ لائی گئی تو وہ پارلیمنٹ کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے.

حافظ سعید کی نظر بندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ان کی نظر بندی فوری ختم کی جائے. نواز شریف پانامہ میں پھنس چکے ہیں وہ خوفزدہ ہو نے کی وجہ سے اسمبلی میں نہیں آرہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی راج پارٹی کے زیراہتمام 8اپریل کو ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں سپورٹس گرائونڈ کا معائنہ کئے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا.اس موقع پر انجمن مزارعین پنجاب کے سابق جنرل سیکریٹری مہر غلام محمد سیال، ضلعی صدر مظہر عباس ، فرخ شہزاد بھی ہمراہ تھے جمشید دستی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالم اسلام کے لئے خطرہ ہیں انہوں نے سات اسلامی ممالک پر پابندی عائد کی ہے اور پاکستان پر بھی ان کی نظریں ہیں پانچ فروری کو پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے لیکن اس بار حکمرانوں نے امریکہ کو خوش کرنے کے لئے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو نظر بند کیا ہے حالانکہ حافظ سعید ایک محب وطن جماعت کے سربراہ ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کہنے پر ٹرمپ کو ہماری آزادی پسند نہیں ہے حالانکہ ہم ایک اسلامی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ایٹمی طاقت بھی ہیں جمشید دستی نے مطالبہ کیا کہ اسلامی بلاک کو مضبوط کیا جائے اور امریکی سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے یہ قرآن کریم کا فیصلہ ہے کہ یہود و نصاری کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے پاکستان میں موجود امریکہ نواز سیاستدانوں اور حکمرانوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے آنے والے وقتوں میں ان کرپٹ اور بزدل حکمرانوں کی ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہوگی جمشید دستی نے کہا کہ عام انتخابات یقیناً 2018میں ہوں گے اگر آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو نتائج خطرناک ہوں گے جس کے لئے مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر پانامہ لیکس سے بچ گئے تو وہ قومی مجرم ہیں اور عوام کے احتساب سے نہیں بچ سکیں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top