عزتوں کا محافظ اے ایس آئی حوا کی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بناتا رہا

n11

فیصل آباد (قدرت روزنامہ03فروري2017)عزتوں کا محافظ اے ایس آئی حوا کی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بناتا رہا, مقدمہ درج ہوجانے کے باوجود پولیس پیٹی بھائی کو گرفتار کرنے سے قاصرہے .

تفصیلات کے مطابق منظور حسین والد سلیمان نے ڈی آئی جی وساطت سے مقدمہ نمبر 1009 بجرم 376 درج کروالیا.

استغاثہ کے مطابق سائل کی بیٹی روبینہ بی بی کو رانی نامی عورت نے اغوا کے بعد تھانہ سٹی میں تعینات اے ایس آئی رائے ناصر کے حوالے کردیا. رائے ناصر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روبینہ بی بی بعمر 11 سال کئی روز تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا.

رائے ناصر اے ایس آئی نے ایک خاتون (س) کے حوالے کردیا جہاں پر رائے ناصر کے دوسرے ساتھی اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور باری باری اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد حالت غیر ہوجانے کے بعد اسے دوائی وغیرہ کی بجائے گھر میں ہی قید رکھتے (س) نامی اس عورت نے شور واویلے پر بلیڈ کے ساتھ اس کا سر مونڈھ دیا.لڑکی کے ورثاء نے بتایا کہ  اب جبکہ مذکورہ بالا الزام علیہان کے خلاف پرچہ درج ہوگیا ہے تو پھر بھی بااثر ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور صلح کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top