سرحدوں پر فائرنگ کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

لاہور(قدرت روزنامہ03فروري2017) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سرحدوں پر فائرنگ کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے. پاک فوج اور رینجرز کسی بھی طرح کی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں .

 پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہداءپر پھول چڑھائے. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور رینجرز کسی بھی طرح کی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے ہیں، بھارت کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر جب بھی سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں تو پاک فوج، بالخصوص رینجرز نے موثر کارروائیاں کیں. مادر وطن کے دفاع کیلئے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے.
 انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اسی لئے بھارت سرحدوں پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے. آرمی چیف کا کہنا تھا کہ رینجرز اور فوج داخلی سیکیورٹی خدشات پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار پر قوم کو فخر ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top