ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ ، نوجوان جاں بحق

39

اسلام آباد(قدرت روزنامہ03فروري2017)وفاقی دارالحکومتاسلام آباد کے تھانہ آئی ٹین کی حدود میں ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نےفائرنگ کی جس نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا.تفصیلات کے مطابق پولیس چیک پوسٹ پر اشارہ کرنے پر نہ رکنے والی گاڑی پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ گاڑی میں موجود لڑکی محفوظ رہی.
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق مردان سے ہے .اس کے ہمراہ ایک لڑکی بھی موجود تھی جو اس واقعہ میں محفوظ رہی .لڑکی کا تعلق لاہور سے ہے جسے 
مزید تفتیش کیلئے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے. پولیس نے تیمور کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے. جبکہ فائرنگ کرنے والا سمیع نامی پولی اہلکار موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش کا آغاز کردیا گیا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top