چیچہ وطنی ، جنسی درندے نے اپنی دوسری بیٹی اور بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

چیچہ وطنی(قدرت روزنامہ02فروري2017)حقیقی بیٹی سے زیادتی پرچھ سال کیلئے گاوٴں بدر ہونیوالے جنسی درندے نے اپنی دوسری بیٹی اور بیٹے کو بھی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس کے مطابق گاوٴں92،بارہ ایل میں شیطان صفت ملزم تنویرارائیں نے چھ سال قبل اپنی 15سالہ بیٹی سے جنسی تشدد کیا تھا جس پر عزیزواقارب اور گاوٴں کے معززین پر مشتمل پنچایت نے اسے چھ سال کیلئے گاوٴں بدر کردیا،ملزم ایک ماہ قبل ہی منت سماجت کرکے دوبارہ واپس گھر آیا تھا جس نے موقع پا کر اپنی دوسر بیٹی12سالہ مقدس کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو فرار ہونے کی کوشش میں پکڑ لیا گیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم نے چند روز قبل اپنے 9سالہ بیٹے وسیم سے بھی جنسی تشدد کیا تھا، پولیس نے دونوں متاثرہ بچوں کے طبی معائنہ کے بعد ملزم کیخلاف اس کی بیوی خورشیداں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کر دیا ہے.
.
.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top