کھانے دینے میں تاخیر، باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا

گجرات (قدرت روزنامہ02فروري2017) گجرات میں کھانا وقت پر نہ دینے پر باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا. تفصیلات کے مطابق گجرات میں تھانہ صدر جلاپور کے علاقہ ایک شخص نے کھانا وقت پر نہ دینے پر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا .

شبیر نامی شخص نے بتایا کہ میں صبح سے کھیتوں میں کام کر رہا تھا جب گھر آیا تو بیٹی سے کھانا مانگا لیکن اقصیٰ نے بتایا کہ کھانا تیار نہیں ہے.شبیر کا کہنا تھا کہ میں نے تھوڑی دیر کے بعد اقصٰی سے پھر کھانا مانگا تو اس کہا کہ تھوڑا صبر کرلیں جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے اپنی بیٹی کے سر میں گولیاں مار دیں. اہل خانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقصیٰ چیختی چلاتی رہی لیکن باپ کو ذرا بھی رحم نہ آیا . یہاں تک کہ شبیر نے معصوم اقصیٰ کو اسپتال تک بھی لے جانے نہیں دیا. پولیس نے شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم شبیر کو حراست میں لے لیا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top