پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی حقیقی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

dead-body

ننکانہ صاحب (قدرت روزنامہ02فروري2017)پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی حقیقی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا. تفصیلات کے مطابق اڈہ بجلی گھر کی رہائشی ارشادبی بی نے گاؤں کھیاڑے کلاں کے رہائشی محمد منشاء سے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا ارشاد بی بی کے بھائی احسان کو شدید رنج تھا گزشتہ روز احسان اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اپنی بہن سے ملنے اس کے گھر گاؤں کھیاڑے کلاں آیا اور پسٹل کا فائر مار کر اپنی بہن ارشاد بی بی کو موت کے گھاٹ اتاردیا.

پولیس نے محمد منشاء کی مدعیت میں ملزم احسان اور اس کے ساتھی کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top