پنجاب حکومت بازی لے گئی تین بڑے شہروں میں فری انٹرنیٹ استعمال کریں

shahbaz-

 

لاہور(قدرت روزنامہ02فروري2017)حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے تین بڑے شہروں میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت دینے کی تیاریاں جاری ہیں.آنے والے چند دن میں صوبے کے تین شہر وائی فئی سٹی بن جائیں گے.

لاہور،راول پنڈی اور ملتان کے انٹرنیٹ صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ ان تینوں شہروں میں لوگوں کواب فری وائی فائی ملے گا.

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عوامی مقامات پر لوگوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کےلئے تیار ہے . پی آئی ٹی بی نے تینوں شہروں میں مفت وائی فائی کے لئے دوسو سے زائد عوامی مقامات کی نشاندہی کی ہے.چیرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عمر سیف نے بتایاکہ جدید ٹیکنالوجی عوام کی ضرورت ہے،اس پراجیکٹ سے طلبہ کے لئے بہت سہولت ہوگی، عوامی مقامات پر مفت انٹر نیٹ کی سہولت اگلے چند دنوں میںدستیاب ہوگی.مفت انٹرنیٹ ،پارکوں، اسپتالوں، اسکولوں،کالجوں، یونیورسٹیز، میٹرو اسٹیشنز، ریلوےاسٹیشنز،ائیرپورٹ اور بڑی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا. پنجاب حکومت کی اس سہولت کو شہریوں نے مثبت قدم قرار دیا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top