ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کے الزام میں لاہور بار کے سابق نائب صدر رانا سعید انور کی وکالت کا لائسنس معطل کرتے ہوئے معاملہ مزید کارروائی کے لئے ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہے

17

لاہور(قدرت روزنامہ02فروري2017)پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سید امتیاز علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کے الزام میں لاہور بار کے سابق نائب صدر رانا سعید انور کی وکالت کا لائسنس معطل کرتے ہوئے معاملہ مزید کارروائی کے لئے ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہے. رانا سعید پر الزام ہے کہ انہوںنے اکتوبر 2016ءمیں ایڈیشنل سیشن جج ندیم انجم کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی تھی اور فاضل جج سے بدکلامی کے مرتکب ہوئے تھے ،ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں کارروائی کے لئے پنجاب بار کونسل کو ریفرنس بھجوایا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے رانا سعید انور کی وکالت کا لائسنس معطل کردیا ہے :-

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top