چاکلیٹ بنانے والی معروف فیکٹری سر بمہر،افسوسناک انکشافات

Punjab-

لاہور(قدرت روزنامہ01فروري2017) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف ان ایکشن، حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف چاکلیٹ بنانے والی معروف ایس زید نامی فیکٹری کو سر بمہر کردیا.پنجاب فوڈ اتھارٹی نشتر ٹاؤن کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاہنہ میں واقع ایس زید نامی معروف چاکلیٹ فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں چاکلیٹ بنانے کے لیے ناقص کیمیکل ملا دودھ اور اجزا استعمال کیے جا رہے تھے، چاکلیٹ کی تیاری میں ممنوعہ دودھ بھی استعمال میں لایا جارہا تھا جس پر محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے فیکٹری کو بہتری کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سیل کر دیاڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ غیر معیاری چاکلٹس بچوں کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں جس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top