گوجرانوالہ : بے رحم ماں نے اپنا آٹھ دن کا بچہ چھت سے نیچے پھینک دیا

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ01فروري2017) بے رحم ماں نے آٹھ دن کا بچہ چھت سے نیچے پھینک دیا. تفصیلات کے مطابق عائشہ نامی خاتون کے ہاں آٹھ دن قبل ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی .

کل رات بچے کے زیادہ رونے پر عائشہ نے اپنے آٹھ دن کے بچے کو شاپر میں ڈال کر چھت سے نیچے پھینک دیا . البتہ معجزانہ طور پر بچہ بچ گیا جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا .ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچہ خطرے سے باہر ہے تاہم اسے مزید دو دن اسپتال میں رکھا جائے گا تاکہ بچے کوآئی چوٹوں کا مکمل اور موثر علاج کیا جا سکے. دوسری جانب بچے کی دادی ریحانہ بی بی نے بتایا کہ عائشہ چڑچڑی طبیعت کی مالک ہے اور جلد غصے میں آجاتی ہے ،وہ اکثر کہتی تھی کہ مجھ سے رات کو نہیں جاگا جاتا اور یہی وجہ ہے کہ بچے کے بے تحاشہ رونے پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا . دوسری جانب پولیس نے عائشہ کو حراست میں لے لیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top