پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

شارجہ(قدرت روزنامہ17-فروری-2017)پاکستان سپر لیگ میں  پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ، پشاور زلمی نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 118 رنز کا ہدف دیدیاتھا. میچ کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہونے کے باعث ڈی ایل میتھڈ کے تحت میچ   کو  پہلے تو 16 اوورز تک محدود  کیا لیکن  جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میدان میں اتری تو وقت کی کمی کے باعث میچ کو مزید 6 اوورز تک محدود کردیا گیا ،جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 6 اوورز میں 55 رنز درکار تھے.

جب یہ  میچ شروع  ہوا تو  بارش بھی دوبارہ سے برسنے لگی  جس کی وجہ سے  میچ کو  منسوخ کر  تے ہوئے دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ دیا گیا ہے. قبل ازیں  پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا لیکن اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی اور پہلے بلے باز محمد حفیظ 16 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے.دوسرے بلے باز کامران اکمل بیٹنگ کے لئے آئے لیکن کوئی سکور نہ کرسکے اور حسن خان کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں 0 سکور پر کیچ  آوٹ ہوگئے.تیسرے بلے باز مورگن بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 1رن بنانے کے بعد روسوو کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے.کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محموداللہ ،حسن خان اور روسوو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. واضح رہے کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا .کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ڈیرن سیمی کو بیٹنگ کی دعوت دی. کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا سکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا ان میں:اسد شفیق،احمد شہزاد،کیون پیٹرسن،ریلی روسو،سرفرا ز احمد(کپتان) محمد نواز،تھسارا پریرا،انور علی،حسان خان،محمد اللہ اور ذوالفقار بابر.پشاور زلمی کے سکواڈ میں محمد حفیظ،تمیم اقبال،کامران اکمل،ایون مورگن،شاہد آفریدی،صہیب مقصود،ڈیرن سیمی(کپتان) شکیب الحسن،وہاب ریاض،جنید خان اور حسن علی  شامل ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top