پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان آن کیمرہ بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جبکہ خالد لطیف طبیعت ناسازہونےکی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کراسکے

لاہور(قدرت روزنامہ17فروری2017)پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان آن کیمرہ بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جبکہ خالد لطیف طبیعت ناسازہونےکی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کراسکے. تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سپاٹ فکسنگ کے کردار شرجیل خان اور خالد لطیف کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا تھا جس پر شرجیل خان نے آن کیمرہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا جبکہ خالدلطیف کو پی سی بی نے بیان ریکارڈ نہ کرانے پر 6 بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے.

ذرائع کےمطابق دونوں کھلاڑیوں کے بیانات مکمل ہونے پر چارج شیٹ تھما دی جائے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر شرجیل خان کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے.یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی بناءپر پی سی بی خالد لطیف اور شرجیل خان کو پہلے ہی معطل کرچکی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top