پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک کا کراچی کنگز کیخلاف کامیابی کو خودکش حملوں کے متاثرین کے نام کرنے کا اعلان

n4

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابی کو حالیہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے متاثرین کے نام کرنے کا اعلان کر دیا ہے.

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں رانا فواد کا کہنا تھا کہ ” ہم اس کامیابی کو لاہور،پشاور،مہمند ایجنسی اور سیہون شریف کے دھماکوں کے متاثرین نام کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اونچا مقام عطا فرمائے.
 واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 7 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل میں دوسری کامیابی اپنے نام کی تھی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top