لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

شارجہ(قدرت روزنامہ17-فروری-2017) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی. شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے.

لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں کپتان برینڈن میکولم بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے جس کے بعد 57 کے مجموعی اسکور پر جیسن رائے بھی 16 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے. کراچی کنگز کے خلاف مزاحمت کرنے والے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 119 کے مجموعی اسکور پر 36 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.عمر اکمل 25 رنز بناسکے جنہیں اسامہ میر نے پویلین کی راہ دکھائی، گرینٹ ایلیٹ 17، سنیل نارائن 13 اور محمد عرفان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، سہیل خان اور اسامہ میر نے 2،2 جب کہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top