پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آج کے میچ میں لاہور قلندرز کے 180 رنز کے  ہدف کے تعاقب میں  کراچی کنگز  نے 1وکٹ کے نقصان پر 16رنز بنالئے

28

شارجہ(قدرت روزنامہ16-فروری-2017) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آج کے میچ میں لاہور قلندرز کے 180 رنز کے  ہدف کے تعاقب میں  کراچی کنگز  نے 1وکٹ کے نقصان پر 16رنز بنالئے ہیں.تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز  اچھا نہ ہوا اور پہلے بلے باز کرس گیل صرف 7 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے.

قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز  ہوا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی اور پہلے بلے باز مکیلم بغیر کوئی رن بنائے پویلیئن لوٹ گئے جبکہ جیسن روئے 26 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر آوٹ ہوئے.تیسرے بلے باز عمر اکمل 25 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کی گیند پر بوپارا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے.فاخر زمان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بھی اسامہ میر کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ بلے باز محمد رضوان 29 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے.بلے باز الیئٹ نے 17 رنز بنائے اور سہیل خان کی گیند پر  سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے جبکہ سنیل نارائن نے صرف 13 رنز بنائے اور پویلیئن لوٹ گئے.محمد عرفان صرف 1 رن بنا سکے اور رن آوٹ ہوگئے.کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، اسامہ میر اور سہیل خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top