پاکستان دشمنوں کو ہرانے کیلئے سپر لیگ فائنل لاہور میں کرائیں، جائلز کلارک

دبئی(قدرت روزنامہ16فروری2017)پاکستان سپرلیگ فائنل لاہور میں کرانے کے حوالے سے پی سی بی کو ایک حوصلہ افزا خط انگلش بورڈ کے صدر اور پاکستان ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک کا ملا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے لاہور میں فائنل ضرور ہونا چاہیے. میڈیا رپورٹس کے مطابق جائلز نے لاہور سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور پی سی بی سے کہا کہ وہ فائنل لاہور میں کرانے کے لئے ثابت قدم رہے.

آئی سی سی کے سیکورٹی ماہرین ہر صورت میں پاکستان آئیں گے. جائلز کلارک نے پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ لاہور میں جو کچھ ہوا اس سے دکھ ہے لیکن اگر فائنل نہ ہوا تو پھر دہشت گردوں کے عزائم مضبوط ہوں گے. پاکستان اس وقت دہشت گردی کی زد میں ہے. دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی پاکستان کی مدد کرنا ہوگی مجھے امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئینگے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top