شرجیل اور خالد کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جارہی ہے :شہریار خان

لاہور (قدرت روزنامہ16فروری2017)پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین شہر یار خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل شرجیل خان اور خالد لطیف کے بیانات کی اب ویڈیو ریکارڈنگ کی جا رہی ہے تاکہ بعد میں کوئی قانونی پیچیدگی نہ ہو. قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سے اب تک غیر رسمی گفتگو ہوئی تھی تاہم اب ان کی گفتگو کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاکہ بعد میں کوئی قانونی پیچیدگی نہ ہو.

قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سے اب تک غیر رسمی گفتگو ہوئی تھی تاہم اب ان کی گفتگو کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے عدالت جانے کی صورت میں پی سی بی کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہوں. شہر یار خان کا مزید کہنا تھاکہ پلیئرز نے اپنی فیملی سے مشاورت کے لئے ٹائم مانگا تھا جو انہیں دے دیا گیا تھا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top